اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی ختم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : یوم عاشورہ کے اختتام پر کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عائد موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی 12 بجتے ہی ختم کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ سمیت دیگر صوبائی حکومتوں کی جانب سے محرم الحرام کی نویں اور دسویں تاریخ کو ڈبل سواری پر لگائی گئی پابندی عاشورہ کے اختتام ہوتے ہی رات بجے اٹھا لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور، کوئٹہ سمیت تمام بڑے شہروں میں لگائی گئی ڈبل سواری کی پابندی میں توثیق نہیں کی گئی ہے چنانچہ رات 12 بجتے ہی پابندی لاگو کرنے کا نوٹس زائد المعیاد ہونے کے باعث پابندی خود بخود ختم ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی تاکہ کسی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ سے محفوظ رہا جا سکے جس کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

یاد رہے سندھ حکومت کی جانب سے 8 سے 10 محرم الحرام جب کہ بلوچستان کے محکمہ داخلہ کی جانب سے کوئٹہ شہر میں یکم محرم الحرام سے ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی تھی اسی طرح پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں نو اور دس محرم کے لیے پابندی عائد کی گئی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں