جمعرات, جولائی 23, 2026
اشتہار

نیپال میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ہلاکتیں

اشتہار

حیرت انگیز

نیپال میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیپالی سول ایوی ایشن اتھارٓٹی کا بتانا ہے کہ ٹیک آف کے تین منٹ بعد ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کھٹمنڈو کے قریب جنگل میں حادثے کے شکار ہیلی کاپٹر میں چار چینی باشندے سوار تھے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ہیلی کاپٹر دارالحکومت کے شمال میں ضلع نواکوٹ میں گر کر تباہ ہوا ہے، ایک اور ہیلی کاپٹر کو ریسکیو کے لیے فوری طور پر جائے حادثہ روانہ کیا گیا۔

نواکوٹ کے ضلع افسر رام کرشنا ادھیکاری کے مطابق جائے حادثے سے پانچ لاشیں نکالی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پہاڑ کی ڈھلوان پر جنگل کے علاقے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا جبکہ حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

واضح رہے کہ نیپال میں پہاڑوں اور خراب موسم کے باعث پہلے بھی فضائی حادثات پیش آچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں