تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

چھوٹا طیارہ بجلی کے ہائی ولٹیج تاروں میں پھنس گیا، پائلٹ محفوظ

نیویارک: امریکا میں چھوٹا طیارہ پرواز کے دوران بجلی کے ہائی وولٹ تاروں میں پھنس گیا، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارہ پرواز کررہا تھا کہ اسی دوران وہ بجلی کے ہائی ولٹیج تاروں میں جاکر پھنسا، جس کے بعد 65 سالہ پائلٹ تھامس کوسک وچ کو رسکیو کرلیا گیا۔

طیارہ کچھ ایسے انداز سے تاروں میں پھنسا جس کی وجہ سے پائلٹ کی جان بالکل محفوظ رہی اور وہ اس دوران جہاز میں ہی بیٹھا رہا۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے پائلٹ بالکل محفوظ رہا اور وہ جائے وقوعہ سے خود چل کر گیا۔

حادثے کے بعد پولیس ، محکمہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملے کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں جنہوں نے پائلٹ اور پھر تاروں میں پھنسے طیارے کو نیچے اتارا۔

پولیس افسر شیریف لوک ہینن کا کہنا تھا کہ حادثہ خوفناک تھا مگر جب پائلٹ کو دیکھا تو وہ خود ہی چہل قدمی کررہا تھا، یہ ہمارے لیے بہت حیرانی کی بات تھی۔

وفاقی ایوی ایشن کے مطابق طیارہ حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں البتہ تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی جو جلد ہی رپورٹ مرتب کر کے پیش کرے گی۔

Comments

- Advertisement -