The news is by your side.

Advertisement

’پائلٹ پروجیکٹ اسلام آباد کرونا کے خلاف مستعدی سے کام کررہا ہے‘

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پائلٹ پروجیکٹ اسلام آباد کروناوائرس کے خلاف مستعدی سے کام کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ظفرمرزا نے اسلام آباد میں کام کرنے والی سرویلنس ٹیموں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پائلٹ پروجیکٹ ٹریسنگ، ٹیسٹنگ اور قرنطینہ سے متعلق بہتر کام انجام دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرویلنس ٹیمیں ڈی ایچ اوز کی زیر نگرانی خدمات انجام دے رہی ہیں، ٹیمیں کرونا کے مریضوں کو اسپتال میں شفٹ کرتی ہیں، کرونا مریضوں کے روابط کو تلاش کر کے ان کے ٹیسٹ کرتی ہیں۔

گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 18 نئےکیسز رپورٹ

ڈاکٹرظفرمرزا نے سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ آپ ہمارے فرنٹ لائن ورکرز ہیں ہر اول دستہ ہیں، کرونا سے بچاؤ کے لیے بھرپور اور مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے تحفظ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال تشویش ناک ہوتی جا رہی ہے، ملک میں وائرس کی وجہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 17 اموات کے بعد مجموعی تعداد 176 ہو گئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں