بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

قومی ایئرلائن پر ہوا بازوں کی کمی کا بحران منڈلانے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئرلائن پر ہوا بازوں کی کمی کا بحران منڈلانے لگا ، ہوا بازوں کے جانے سے قومی ایئرلائن ایک نئے بحران میں مبتلا ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق فضاؤں کا سینا چیرتے ہوئے پی آئی اے کے جہاز کبھی پاکستانیوں کے مکمل اعتماد اور دنیا بھر میں پاکستانی وقار کی علامت سمجھے جاتے تھے ، مگر شاہانہ اڑان کو انتظامیہ کی بدنظمی اور ناقص حکمت عملی لے ڈوبی۔

پی آئی اے کے ہوا بازوں کی تنخواہوں پر بھاری ٹیکسزنافذ کرنے پردو درجن سے زائد کپتانوں نے ایئر لائن کو خیرباد کہہ دیا۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت خطہ میں ایئربس 320 کے ہوا بازوں کی ڈیمانڈ میں بہت اضافہ ہوچکا ہے۔

پالپا کے جنرل سیکریٹری کیپٹن ناریجو نے کہا کہ پی آئی اے کے کپتانوں نے قومی ایئرلائن کو ہر ماہ لاکھوں روپے فیول کی بچت کرکے دی ہے لیکن اس کے باوجود انتظامیہ کا رویہ غیر مناسب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے سے مشکلات کا دوچار قومی ایئرلائن سے ہوا بازوں کے جانے سے مزید بحران ادارے کیلئے نئی مشکل کھڑی کردے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں