تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

جہاز اتارتے وقت پائلٹ نابینا ہوگیا

نیویارک: امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع ساراسوتو بریڈنٹن انٹرنینشل ایئرپورٹ پر جہاز اتارنے کے دوران پائلٹ لیزر لائٹ کی روشنی آنکھوں میں پڑنے سے پائلٹ کچھ دیر کے لیے نابینا ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 22 جنوری کی رات فلوریڈا میں واقع ساراسوتو ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ایک شخص نے جہاز پر لیز لائٹ ماری، جو سیدھی پائلٹ کی آنکھوں پر پڑی اور پھر اُس کی روشنی تھوڑی دیر کے لیے چلی گئی۔

سول ایوی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پائلٹ نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے جہاز باحفاظت زمین پر اتار لیا۔ پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کا سرچ آپریشن کیا اور فوٹیج کی مدد سے لیزر لائٹ مارنے والے شخص کو حراست میں لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کے گھر کا گھیراؤ کیا تو اُس نے اہلکاروں پر ہتھوڑے سے حملہ بھی کیا، گرفتار شخص کی شناخت چارلی چامپان کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے سبز رنگ کی لیز لائٹ بھی برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لینے کے بعد اُس کا طبی معائنہ کروایا۔

Image result for PILOT TEMPORARILY BLINDED AFTER MAN POINTS LASER AT HIS EYES DURING PLANE LANDING

ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ اس سے پہلے چار بار جہازوں پر لیز لائٹ مارچکا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ چارلی چامپان کا کہنا تھا کہ وہ  اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -