تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

طیارہ سمندری طوفان ’آئیڈا‘ کی زد میں آگیا، ویڈیو نے دل دہلا دیے

سمندری طوفان ’آئیڈا‘ نے مختلف ممالک میں تباہی مچادی، تین روز قبل کٹیگری فور میں تبدیل ہوکر ریاست لوئزیانا کی ساحل سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ” آئیڈا “مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

’آئیڈا‘ کیٹگری 4 سمندر طوفان شمالی امریکا کے جنوبی ساحل سے ٹکرا چکا ہے اور 230 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہیں۔

طوفان کی آنکھ پر نظر ڈالنا ہر ایک کے لیے ممکن نہیں صرف موسم کے ماہرین اور سائنس دانوں کو ہی ایسا کرنے کی اجازت ہے۔

لیکن دو پائلٹوں نے دوران پرواز ہزاروں فٹ بلندی پر سمندری طوفان آئیڈا کی ویڈیو کیمرے میں محفوظ کرلی۔

نیشنل ہریکین سینٹر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’دوران پرواز پائلٹوں کی جانب سے لی گئی حیرت انگیز ویڈیو دیکھیں۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پائلٹ سمندری طوفان کی جانب سے گزر رہے ہیں اور اس دوران طیارے کو ڈولتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، پائلٹ‌ بھی طوفان کے سبب نشستوں‌ سے اچھل رہے ہیں‌۔

رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان آئیڈا کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد لوزیانا کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر نیو اورلینز میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -