The news is by your side.

سینیٹ کی صحت کمیٹی نے پمز اور پی ایم ڈی سی بلز منظور کرلیے

اسلام آباد: ایوانِ بالا کی صحت کمیٹی کی جانب سے پمز اور پی ایم ڈی سی دونوں بل منظور کرلیے گئے۔ ترجمان فیڈرل ہیلتھ الائنس ڈاکٹر حیدر عباسی نے کل یومِ تشکر کا اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے کمیٹی میں کہا کہ پی ایم ڈی سی بل نافذالعمل ہونے کے بعد ایم ڈی کیٹ صوبوں کے پاس ہوگا، این ایل ای پاکستانی اور آرمی گریجویٹس کے لیے ختم کر دی جائے گی، خودمختار باڈی ایم ٹی آئی ختم ہونے سے سب سرکاری ملازمین کہلائیں گے۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ نئے قانون کے تحت ماہر ڈاکٹرز کو اسپیشل پے گریڈ میں رکھا جائے گا، پی ایم سی کو ویسے بھی وزیراعظم نے اختیارات کے تحت تحلیل کر دیا، این ایل ای فارن گریجویٹس کے لیے ختم نہیں کیا گیا ہے۔

پمز میں فیڈرل ہیلتھ الائنس کی جانب سے 5 روز بعد ہڑتال ختم کر دی گئی۔ ترجمان فیڈرل ہیلتھ الائنس ڈاکٹر حیدر عباسی نے کل یومِ تشکر کا اعلان کیا ہے۔

ڈاکٹر حیدر عباسی نے کہا کہ آج کا روز ہیلتھ کمیونٹی کے لیے خوشی کا دن ہے، کمیٹی کی جانب سے دونوں بلز کو منظور کرنا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پمز ملازمین کے مطالبات کو مان لیا گیا ہے، آج منظور دونوں بل ہیلتھ کمیونٹی کے بنیادی مطالبات تھے جو منظور ہوئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں