ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر پمز اسپتال میں ہائی الرٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر پمز اسپتال میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا اور سینئر ڈاکٹرز کے بغیر اطلاع شہر چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

پمز اسپتال کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کو ماتحت عملے کی حاضری یقینی بنانے، شعبہ ہڈی جوڑ اور جنرل سرجری کے سینئر ڈاکٹرز کو آن کال رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔

اسپتال کے شعبہ نیورو سرجری، ای این ٹی، میڈیسن اور برن کے سینئر ڈاکٹرز کو آن کال رہنے اور ہیڈ آف کلینکل ڈیپارٹمنٹس کو موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کے لیے ڈائریکٹر ایمرجنسی پمز ڈاکٹر سیدہ رانا کو فوکل پرسن نامزد کر دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں