The news is by your side.

Advertisement

اسلام آباد، پمز اسپتال کی اوپی ڈیز ایک ماہ بند رکھے جانے کا امکان

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے پمز اسپتال کی اوپی ڈیز کو کرونا وائرس کے سبب ایک ماہ تک بند رکھے جانے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اوپی ڈیز کھولنے سے متعلق پمز اسپتال کے کنسلٹنٹس و ایچ او ڈیز کا اجلاس ہوا جس میں پمز کی او پی ڈڈیز کو مزید ایک ماہ تک بند رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق اوپی ڈیز بند رکھ کر کرونا کا پھیلاؤ روکا جاسکتا ہے، اوپی ڈیز کھولنے پر کرونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔

پمز ذرائع کا کہنا ہے کہ شعبہ ایمرجنسی مریضوں کی دیکھ بال کے لیے موثر کردار ادا کررہی ہے، ایس زیڈ بی ایم یو کا شعبہ ٹیلی میڈیسن سینٹر بہتر کام کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد اور پنجاب کے اسپتالوں میں او پی ڈیز کھولنے کا اعلان

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی ضلعی انتظامیہ نے 9 اپریل کو اوپی ڈیز کھولنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب پمز کی اوپی ڈیز کو غیرمعینہ مدت تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا بعدازاں 9 اپریل کو اوپی ڈیز کو کھول دیا گیا تھا۔

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عین ممکن ہے کہ آج رات یا کل سے پمز اسپتال کی اوپی ڈیز کو دوبارہ ایک ماہ کے لیے بند کردیا جائے گا جبکہ شعبہ ایمرجنسی سروسز اپنی خدمات فراہم کرتا رہے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں