تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

انناس کا رس کن بیماریوں‌ کے لیے مفید ہے؟‌

انناس ایک ایسا پھل ہے جو ذائقے دار تو ہے ہی مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سے کھانسی کا علاج بھی ممکن ہے۔

انناس ایک ایسا پھل ہے جس کو ذائقے کی وجہ سے ہر دوسرا شخص کھانا پسند کرتا ہے، طبی ماہرین کے مطابق انناس کے رس سے ہر قسم کی کھانسی کا علاج کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ ہاضمے کے لیے بھی بہت مفید ہے اور اس سے مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق انناس میں قدرتی طور پر کھانسی سے لڑنے والے اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہیں، جو  انسانی صحت کے لیے نہ صرف مفید ہیں بلکہ یہ جادوئی دوا کا کام بھی کرتے ہیں۔

اگر کھانسی کی بات کی جائےتو ویسے یہ موسمی بیماری ہے تاہم اس کا اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ شدید ہوسکتی ہے جس کے بعد صحت کے بڑے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔

کھانسی کے علاج کے لیے کچھ گھریلو ٹوٹکوں کو کاررآمد سمجھا جاتا ہے مگر اب ماہرین نے بتایا کہ اعتدال کے ساتھ انناس کے جوس کا استعمال آپ کو کھانسی اور سردی میں ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

بنانے کا طریقہ 

انناس کے رس میں آپ کو سوائے شہد کے کچھ شامل نہیں کرنا، آدھا کپ جوس لیں اور پھر اس میں شہد شامل کردیں۔

طریقہ استعمال

طبی ماہرین کے مطابق فوری اور بہترین نتائج کے لیے نیم گرم جوس نوش فرمائیں کیونکہ شہد اور انناس دونوں سکون بخش اثر چھوڑیں گے اور کھانسی کو دور کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

مؤثر کھانسی کا شربت 

اس کے علاوہ آپ مؤثر کھانسی کا شربت تیار کرنے کے لیے ان اجزاء کا مرکب بھی بنا سکتے ہیں، ایک کپ انناس کا رس، آدھا چمچہ شہد، ایک چُٹکی نمک اور ایک چُٹکی کالی مرچ لیں۔

ان تمام اجزاء کو اچھی طرح سے ملا لیں، اس مرکب کا ایک چوتھائی کپ دن میں تین بار پی لیں تو کھانسی سے افاقہ ہوگا۔ اس کے ساتھ دن بھر پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال بھی ضروری ہے۔

نوٹ: ذیابیطس اور عارضہ قلب سمیت دیگر سنگین بیماریوں میں مبتلا افراد ڈاکٹر سے مشورے کے بعد یہ جوس استعمال کریں۔

Comments

- Advertisement -