تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

’اپنے بچوں کو سمجھیں‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’پنجرا‘ کی پہلی قسط پیر 6 اکتوبر کو نشر کی جائے گی۔

’پنجرا‘ کی کاسٹ میں گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی، عمیر رانا، سنیتا مارشل، عاشر وجاہت، زوہاب خان، عینا آصف، احمد عثمان ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی ’والدین اور بچوں کے درمیان تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے کہ کس طرح والدین دو بچوں کے ساتھ اچھا برتاؤ جبکہ دوسرے بچے کو ہر بات پر ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہیں جس سے اس کی زندگی پر منفی اثر پڑتا ہے۔‘

حدیقہ کیانی شوہر(عمیر رانا) سے کہتی ہیں کہ آپ کی زندگی میں گھر اور بچوں کے علاوہ کوئی اور کام ہے۔‘

ایک سین میں والد بیٹے عاشر وجاہت کو سراہتے ہوئے کہتے ہیں ’آج تم ’ہیڈ بوائے‘ بنے ہو میری دعا ہے زندگی میں تم ہمیشہ آگے بڑھو۔‘

دوسری طرف بہن کا کردار نبھانے والی عینا آصف کہتی ہیں کہ ’میری سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ آپ اسے (بھائی) کو اس لیے ہر چیز کی اجازت دیتی ہیں کیونکہ وہ لڑکا ہے۔

آخر میں دکھایا گیا ہے کہ عمیر رانا تیسرے بیٹے ’احمد عثمان‘ کو ’ناکام‘ کہتے ہیں اور والدہ حدیقہ کیانی کی جانب سے بھی رزلٹ خراب آنے پر انہیں ڈانٹا جاتا ہے جس پر وہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں