بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

سندھ حکومت کا 23 مئی کو خواتین کو مفت پنک اسکوٹی دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ حکومت نے حیدرآباد کی خواتین کو 23 مئی کے روز مفت پنک اسکوٹی دینے کا اعلان کردیا۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کل شاہراہ بھٹو عام ٹریفک کے لیے کھولنے کی خوشخبری سنائی اب 23 مئی کو حیدرآباد میں خواتین کو مفت پنک اسکوٹیز دی جائیں گی۔

سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ پنک ای وی اسکوٹی اسکیم ایک انقلابی منصوبہ ثابت ہوئی ہے اور اس منصوبے نے خواتین کو با اختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ ایک سال میں صرف ایک ہزار اسکوٹیز نے پورے معاشرے کی سوچ بدل کر رکھ دی ہے اور حیدرآباد میں بھی خواتین کو اسکوٹیز دی جائیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اٹھائیسویں ترمیم سے متعلق وفاقی حکومت نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

یہ پڑھیں: مفت پنک اسکوٹیز حاصل کرنے کی خواہشمند خواتین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئینی ترمیم کا کوئی بھی مسودہ شیئر نہیں کیا گیا جب مسودہ آیا تو اپنے نظریاتی مؤقف کے تناظر میں فیصلے کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں