کراچی (20 مئی 2026): سندھ حکومت نے کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی خواتین کو مفت پنک ای وی اسکوٹیز دینے کا اعلان کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اے آر وائی نیوز کے مطابق سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں خواتین کیلیے مزید 500 پنک ای وی اسکوٹیز خریدنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ پنک ای وی اسکوٹی اسکیم ایک انقلابی منصوبہ ثابت ہوئی ہے اور اس منصوبے نے خواتین کو با اختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
شرجیل میمن نے بتایا کہ ایک سال میں صرف ایک ہزار اسکوٹیز نے پورے معاشرے کی سوچ بدل کر رکھ دی ہے اور حیدرآباد میں بھی خواتین کو اسکوٹیز دی جائیں گی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ حیدرآباد میں 22 مئی کو خواتین میں پنک ای وی اسکوٹیز تقسیم کی جائیں گی۔
مفت پنک اسکوٹیز حاصل کرنے کی خواہشمند خواتین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


