کراچی : جیل منتقلی کے بعد ملزمہ انمول پنکی کی تصاویر سامنے آگئی، جس میں وہ لان کے کپڑوں میں گھریلو ملازمہ دکھنے لگی۔
تفصیلات کے مطابق جیل کی سلاخوں کے پیچھے جاتے ہی انمول عرف پنکی کی حالت بدل گئی ، جیل منتقلی کے بعد ملزمہ انمول عرف پنکی کی تصاویر سامنے آگئی۔
تصاویر میں پنکی کوعام کپڑوں میں دیکھا جا سکتا ہے، پروفائل ملزمہ کےچہرے پر پریشانی واضح ہے اور لان کے کپڑوں میں گھریلو ملازمہ دکھنے لگی۔
ذرائع نے کہا کہ انمول عرف پنکی جیل میں جاتےہی رونے لگی، ملزمہ نے بیماری کا بہانہ بنا کرجیل سے نکلنے کی کوشش کی اور گردے کی تکلیف بتا کرمستقل اسپتال میں رہنےکی منصوبہ بندی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ پولیس حکام کوملزمان کےمنصوبے کی پہلے ہی خبرہو چکی تھی، پہلی مرتبہ لمبےعرصےتک جیل میں رہنے کے بعد پنکی پریشان ہے، ذرائع
پولیس ذرائع نے کہا کہ پنکی اصل میں بھی بیمار ہوئی تو علاج جیل میں ہی کروایا جائے گا ملزمہ کے ہر حربےاورترکیبوں کو سمجھتے ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ کراچی پولیس اب تک کےمتعدد اکاؤنٹس تک پہنچ چکی ہے ،انمول عرف پنکی آسانی سے نکل جائےایسا ممکن نہیں۔


