پائپ لائن پھٹنے سے عوام کو مشکلات، دوطالبات نالےمیں گرگئیں -
The news is by your side.

Advertisement

پائپ لائن پھٹنے سے عوام کو مشکلات، دوطالبات نالےمیں گرگئیں

کراچی : پائپ لائنیں پھٹنے کےبعد کراچی میں پانی کی عدم نکاسی کےباعث وفاقی اردو یونیورسٹی میں ٹیسٹ کیلئے آنے والے طلباءو طالبات بھی مشکل میں پھنس گئے۔ جبکہ دوطالبات نالےمیں گرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز پانی کی پائپ لائنیں پھٹ گئیں۔ شہر تاحال پانی پانی ہے۔ وفاقی یونیورسٹی کے طلباء کوامتحان سے پہلے کڑے امتحان کا سامنا کرنا پڑا۔

انٹری ٹیسٹ کے لئے آنے والی طالبات پریشان دکھائی دیں۔ کہتی ہیں یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی مشکل بڑھا دی ہے۔

چھٹی کے روز طلبا کے ساتھ آنے والے والدین نے بھی اپنا شکوہ بیان کیا۔ جگہ جگہ پانی کے باعث دو طالبات گڑھے میں گر گئیں مگر خوش قسمتی سے وہ زخمی ہونے سے بچ گئیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں