اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

کراچی: پپری پمپنگ اسٹیشن پر نئی پائپ لائن منصوبہ 95 فیصد مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (14 جنوری 2026): پپری پمپنگ اسٹیشن پر نئی پائپ لائن منصوبہ 95 فیصد مکمل ہوگیا ہے، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی آج رات بحال کر دی جائے گی۔

واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا کہ کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کے تحت منصوبہ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، اس کی حتمی تکمیل میں مزید 6 سے 8 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ لائن کی ویلڈنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر تکنیکی مراحل پر کام جاری ہے، اس پر کالرز، ٹاپنگ اور لیٹ پورنگ کے مراحل کا کام تیزی سے جاری ہے، منصوبہ مکمل ہوتے ہی متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی فوری طور پر بحال کر دی جائے گی۔

9 جنوری کو بتایا گیا تھا کہ ڈبلیو ای ایس ایس آئی پی کے تحت اولڈ پپری مین پر بچھائی گئی نئی لائن کو موجودہ واٹر نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا کام کل سے شروع ہوگا اور 13 جنوری بروز منگل تک مکمل کر لیا جائے گا۔

منصوبے کی تکمیل کیلیے اولڈ پپری پمپنگ اسٹیشن کو 96 گھنٹے کیلیے بند رکھا جائے گا جس کے باعث پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی، ملیر، شاہ فیصل اور ماڈل زون ٹاؤن کے بعض علاقے متاثر ہوں گے۔

کام کے دوران لانڈھی اور شیرپاؤ میں ہائیڈرنٹس بھی بند رہیں گے اور لائن کو فعال کرنے کیلیے موجودہ نظام سے منسلک کرنے کے ساتھ جدید والوز نصب کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پرانی پپری پمپنگ اسٹیشن کی بندش کے باعث شہر کو یومیہ تقریباً 60 ملین گیلن پانی کی عارضی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا، مینٹیننس کے باعث مجموعی فراہمی میں عارضی کمی کے باوجود شہر کو یومیہ تقریباً 590 ملین گیلن پانی کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں