جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

مطالبات پر قائم ہوں، دھرنا نہیں دوں گا، مزید استعفے آئینگے، پیرحمیدالدین سیالوی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیر سیال شریف حمیدالدین سیالوی نے کہا ہے کہ اب اتنے استعفےآئیں گے جو نواز لیگ کیلئے کافی ہوں گے، اپنے مطالبات پر قائم ہوں اور رہوں گا، نہ میں نے پہلے دھرنا دیا نہ اب دوں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پیرحمیدالدین سیالوی نے کہا کہ استعفوں سے نواز لیگ کو فرق نہیں پڑتا تو نہ پڑے، مزیداستعفے ابھی اور آئیں گے، کافی لوگوں نے استعفے دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، ان کی تعداد سےمتعلق ابھی نہیں بتاسکتا۔

ایک سوال کے جواب میں پیرحمیدالدین سیالوی کا کہنا تھا کہ اگر رانا ثنا ءاللہ کا استعفیٰ نہ آیا تو گوجرانوالہ، گجرات کے بعد آخر میں لاہور جائیں گے لیکن تینوں شہروں میں دھرنا نہیں دیں گے، اپنےمطالبات پر قائم ہوں اور رہوں گا، نہ میں نےپہلےدھرنادیانہ اب دوں گا، میں نہ جھکوں گا نہ ہی مجھے خریدا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کی تقریر سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، راناثنا ختم نبوت پرایمان رکھنے کا حلفیہ بیان دیں، تمام علماء کرام مل کر جو فیصلہ کریں گے اس پرعمل کروں گا۔

پیرحمیدالدین سیالوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی سمیت کسی جماعت سے رابطہ نہیں ہے، استعفے سے متعلق شہبازشریف نے ایک بار کال کی تھی، لیکن وہ نہیں آئے، جبکہ شہباز شریف نے ٹیلی فون پر کہا تھا کہ تین دن میں آکر آپ کے مطالبات مانیں گے، دیکھتے ہیں انہیں عقل کب آتی ہے، حمزہ شہبازشریف سے کبھی رابطہ نہیں ہوا۔

پیرحمیدالدین سیالوی نے مزید کہا کہ حکومت سے بات چیت ہوسکتی ہے، اپنے مطالبات منوا سکتے ہیں، سال 2013میں میرے بیٹے کے پاس پی ٹی آئی سمیت دیگر ممبران آئے، میرے بیٹے نے کہا کہ الیکشن لڑنے سے متعلق والد سے اجازت لیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں