ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

عوام ثابت قدمی سے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں، پیر پگارا

اشتہار

حیرت انگیز

حر جماعت کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے پاک فوج کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی اور استحکام کیلیے مضبوط فوج لازم ہے۔

پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پیر پگارا پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے سندھ میں اپنے مریدوں اور عوام کی کثیر تعداد سے خطاب کیا۔

انہوں نے پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ اور قربانیوں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عوام ثابت قدمی سے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا ثمر ہے، ہم فوج سے ہیں اور فوج ہم سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان چور ہے تو ہم سب ہی چور ہیں، پیر پگارا

8 دسمبر کو سانگھڑ میں ہزاروں مریدین سے خطاب کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا تھا کہ آپ سب اپنے بچوں کو سمجھائیں چاہے غمی ہو یا خوشی فوج ہماری ہے ہم فوج کے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ دہشتگردی کسی سیاستدان نہیں فوج کی وجہ سے کم ہوئی ہے، ملک جس حالات سے گزر رہا ہے ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیے صرف ملک بچانا ہے۔

صبغت اللہ شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں کوئی قومی سطح کا لیڈر نہیں بچا، اگر کوئی فیڈریشن کو بجا سکتا ہے یا بچاتا آیا ہے تو وہ فوج ہے۔

’پاک فوج کی وجہ سے ہماری سرحدیں محفوظ ہیں، ملک کی وجہ سے ہماری عزت محفوظ ہے، جن ممالک کی فوجیں کمزور ہیں وہ دنیا میں دھکے کھارہے ہیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی فوج کو کمزور کریں تو ہم بھی ضرور دھکے کھائیں گے، اپنی فوج کے ہاتھ مضبوط کریں گے تو ملک مضبوط ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں