ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

اسلام آباد ایئرپورٹ پر امریکی سفارتخانے کے اتاشی سے پسٹل کا میگزین برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ایئرپورٹ پر امریکی سفارتخانے کے اتاشی سے پسٹل کا میگزین برآمد ہونے پر اے ایس ایف اہلکاروں نے اسے اندر جانے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر برٹش ایئر ویز کی پرواز بی اے 261 کےذریعے لندن سے اسلام آباد آرہے تھے جنہیں لینے کے لیے اتاشی جوشوا فریزر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا۔

امریکی سفارتخانے کا اتاشی پروٹوکول افسر کے ہمراء انٹرنیشنل آرئیول گیٹ پر پہنچا تو واک تھرو گیٹ سے گزرتے ہوئے اسکینر نے بجنا شروع کر دیا جس پر اے ایس ایف اہلکار نے فوری طور پر اتاشی کو روک کر اسکی جامہ تلاشی شروع کر دی۔

تلاشی پر امریکی سفارتخانے کے اتاشی کے کورٹ کی جیب سے پسٹل کا میگزین برآمد ہوا، ا اتاشی کو اے ایس ایف اہلکار نے لاونچ میں جا نے سے روک دیا اور اندر جا نے کی اجازت نہیں دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتاشی میگزین گاڑی میں رکھ کر واپس آیا اور اے ایس ایف اہلکاروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ غلطی سے میگزین ساتھ لے آیا۔

امریکی اتاشی کی معذرت پر اے ایس ایف اہلکاروں نے دو بارہ سیکورٹی چیک کے بعد اسے لاونچ میں جا نے کی اجازت دے دی۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں