ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

خواتین گینگ کا پیزا ڈیلیوری گرل پر بدترین تشدد، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے شہر اندور میں چار خواتین کے گروپ نے پیزا ڈیلیور کرنے والی ایک نوجوان لڑکی کی سرِ عام پٹائی کر دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیزا ڈیلیور کرنے والی لڑکی کو خواتین نے گھورنے پر مارا۔ پٹائی کے دوران لڑکی مدد کو پکارتی رہی تاہم محلے کے لوگ سارا تماشا دیکھتے رہے۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح خواتین لڑکی کو لاٹھیوں سے پیٹ رہی ہیں۔

- Advertisement -

جھگڑے کے دوران پیزا ڈیلیور کرنے والی لڑکی کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ وہ پولیس سے شکایت کرے گی۔ اس پر خواتین میں سے ایک نے کہا کہ ”جاؤ پولیس میں شکایت درج کروا دو۔“

لڑکی نے قریبی گھر میں پناہ لے کر خود کی جان بچائی۔ اس کی شناخت نندنی یادو کے نام سے ہوئی ہے۔

بھارتی صحافی انوراگ دواری نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ”اندور میں خواتین کے ایک گروپ نے نوجوان لڑکی کو بے رحمی سے پیٹا، اسے بالوں سے پکڑ کر مارا گیا۔“

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں