کراچی (29 جنوری 2026): شہر قائد میں پولیس نے ایک موٹر سائیکل چور کو گرفتار کیا ہے جس کے بارے میں پتا چلا کہ وہ وارداتیں پیزا رائیڈر کے بھیس میں کیا کرتا تھا۔
ایس ایس پی سینٹرل طارق مستوئی کے مطابق ملزم کی شناخت شہروز حسین کے نام سے ہوئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
طارق مستوئی کے مطابق ملزم پیزا ڈیلیوری کے بہانے شہریوں کی موٹر سائیکلیں چوری کرنے میں ملوث تھا، ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی، ملزم سے فوٹیج میں نظر آنے والی مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
ادھر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے خواتین کے ساتھ وارداتیں کرنے والے ڈکیت گروہ کے دو کارندے پکڑ لیے ہیں، ان ملزمان کو بھی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
کراچی : ڈاکوؤں کی اپنی دادی کی دوست کے گھر ڈکیتی، اچانک سارا منظر بدل گیا
پولیس کے مطابق 4 رکنی ڈکیت گروہ موٹر سائیکل لفٹنگ اور گاڑی سوار لوگوں سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے، اس گروہ نے چند روز قبل 26 اسٹریٹ کے قریب گاڑی سوار شہری کو روک کر واردات کی کوشش کی ، تاہم ناکام رہے، کچھ فاصلے پر جا کر اسی گروہ نے شہری سے موٹر سائیکل چھینی اور فرار ہو گئے، پولیس نے اس گروہ کے دو کارندے کو گرفتار کیا جب کہ خاتون اور دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


