جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

کل تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کوہاٹ: پی کے 90 کوہاٹ کے 25 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ ووٹنگ کے پیش نظر کل تمام سرکاری اداروں بشمول تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی کے 90 کوہاٹ کے 25 پولنگ اسٹیشنز میں کل دوبارہ ووٹنگ ہوگی ، جس کے باعث ڈپٹی کمشنر نے کل تمام سرکاری اداروں بشمول تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔

یاد رہے 8 فروری کو درہ آدم خیل ،جواکی میں شرپسندعناصر نے پولنگ اسٹیشنوں میں توڑپھوڑکی تھی اور بیلٹ پیپر ضائع کرنے کے واقعے کے بعد الیکشن کمیشن نے ری پولنگ کا حکم دیا تھا۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ صوبائی الیکشن کمشنر اور ریٹرننگ افسر کی رپورٹ کا جائزہ لیا، رپورٹس کے مطابق ایک تنظیم کے دہشت گردوں نے پولنگ کا مواد چھینا اور تباہ کیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں