اشتہار

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، متعدد گرڈ اسٹیشن بند

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ، جس کے نتیجے میں 14گرڈ بند ہوگئے اور متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

کراچی میں رات گئے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، کے الیکٹرک کے 14 سے زائد گرڈ اسٹیشن بند ہونے سے شہریوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کے باعث متعدد گرڈ اسٹیشن بند ہوئے، جس کے نتیجے میں منگھوپیر، ناظم آباد، خواجہ اجمیر نگری، نصرت بھٹو کالونی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔

ڈیفنس، اورنگی، کیماڑی، سلطان آباد، پی آئی ڈی سی، ہجرت کالونی اور ماڑی پور کے علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

کے الیکٹرک کی ٹیمیں گرڈ اسٹیشنز اور ہائی ٹینشن لائن میں خرابی دور کرنے میں مصروف ہیں، جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں