بدھ, اکتوبر 7, 2026
اشتہار

بلاول بھٹو ہمشیرہ بختاور بھٹو کے ہمراہ آسٹریا سے لندن پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری بختاور بھٹو کے ہمراہ آسٹریا سے لندن پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آسٹریا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن پہنچ گئے ہیں۔

ان کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ لندن پہنچی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بلاول لندن کے معروف علاقے کینزنگٹن میں رہائش پذیر ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری بھی پہلے سے ہی لندن میں موجود ہیں، جو پارک لین پر واقع اپنے پینٹ ہاؤس میں قیام پذیر ہیں۔

خیال رہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی آسٹریا کی شہزادی گلوریا سے منگنی یا شادی کی افواہوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، تاہم بلاول بھٹو نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔

انھوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا سوشل میڈیا نے نہ صرف ان کی بات پکی کردی بلکہ منگنی اور شادی بھی کروا دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں