تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کیلئےری پلیسمنٹ ڈرافٹ آج ہوں گے

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے باقی میچز کیلئے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ آج ہوں گے، فرنچائزز کو دستیاب کھلاڑیوں کی فہرست دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سکس کےباقی میچزکیلئےڈرافٹ آج ہوں گے، ڈرافٹ کیلئے ایک سو اٹھائیس غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست تیارکرنے کے بعد فرنچائزز کو فراہم کردی گئی ہے، پلاٹینیم کیٹیگری میں لاہور قلندرز کی پہلی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری، کراچی کنگز کی تیسری ,اسلام آباد یونائیٹڈ کی چوتھی اور ملتان سلطانز کی پانچویں پک ہوگی۔

جنوبی افریقہ کےجانیمن ملان، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، دنیش چندی مل ڈرافٹ کا حصہ جبکہ نیوزی لینڈ کے معروف بلے باز مارٹن گپٹل بھی دستیاب ہوں گے، اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے آندرےرسل نے چند میچز کے لئے دستیابی ظاہرکی ہے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور تمیم اقبال بھی فہرست میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز یکم سے 20 جون تک کراچی میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ کے تمام شرکاء کے لیے 22 مئی سےایک ہی ہوٹل میں قرنطینہ کی 7 روزہ مدت کا آغاز کیا ‏جائے گا۔ بعد ازاں تین روزہ ٹریننگ سیشنز کے بعد یکم جون سے ایونٹ شروع ہوجائے گا۔ ٹورنامنٹ ‏کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے بقیہ 20 میچز کا نیا شیڈول مندرجہ ذیل ہے:‏

(نوٹ: تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے، نائٹ میچز کا آغاز رات 8 بجے ہوگا، ‏ڈبل ہیڈر والے دن پہلا میچ شام 5 بجے اور دوسرا رات 10 بجے شروع ہوگا)۔

کم جون: لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (نائٹ)‏
‏2 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)‏
‏3 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نائٹ)‏
‏4 جون: پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)‏
‏5 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز (ڈے)؛ ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ‏‏(نائٹ)‏
‏6 جون: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)‏
‏7 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)‏
‏8 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی (نائٹ)‏
‏9 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز (نائٹ)‏
‏10 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)‏
‏11 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (نائٹ)‏
‏12 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی (ڈے)؛ کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)‏
‏13 جون: اسلام آباد یونائٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی (نائٹ)‏
‏14 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)‏
‏16 جون: کوالیفائر(1 بمقابلہ 2) (نائٹ)‏
‏17 جون: ایلیمینیٹر1(3 بمقابلہ4) (نائٹ)‏
‏18 جون: ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینٹر 1 کی فاتح ٹیم) (نائٹ)‏
‏20 جون: فائنل (نائٹ)‏

Comments

- Advertisement -