جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

دفاتر اور تعلیمی اداروں کے اوقات میں کمی کا پلان تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : دفاتر اور تعلیمی ادارے کے ورکنگ دنوں میں کمی کا پلان تیار کرلیا گیا ، تمام اقدامات کے باعث ایندھن اسٹاک کا مؤثر استعمال اور طلب میں کمی ہوسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات اسٹاک اورکھپت پر ہائی پاورڈ کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے بریفنگ دی۔

جس میں بتایا دفاتر، تعلیمی ادارے اور خدمات فراہم کرنے والوں کیلئے ورکنگ دنوں میں کمی کا پلان تیار کیا گیا ہے۔

تعلیمی اداروں میں ورچوئل نظام تعلیم، دفاتر کیلئے ورک فرام ہوم کا پلان تیار کیا گیا، تمام اقدامات کے باعث ایندھن اسٹاک کا مؤثراستعمال اور طلب میں کمی ہوسکے گی۔

Iran War 2026- Live Updates

پلان پرعملدرآمد اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہفتہ وار کرنے کا بھی پلان ہے جبکہ اجلاس میں ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ روکنے کیلئے سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آج اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں