وفاقی نگراں حکومت نے بجلی کمپنیوں کی ممکنہ نجکاری پر احتجاج سے بچنے کا پلان تیار کر لیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بجلی کمپنیوں کی ممکنہ نجکاری پر احتجاج سے بچنے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ اس کے لیے وفاقی نگراں حکومت نے ڈسکوز، این ٹی ڈی سی، جنکوز پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کے بعد احتجاج اور ہڑتال پر پابندی ہو گی جب کہ ڈسکوز، این ٹی ڈی سی، جنکوز یونین کی سرگرمیوں پربھی پابندی عائد ہو گی۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر ڈسکوز، این ٹی ڈی سی، جنکوز کی یونینز اور ملازمین احتجاج کر سکتے ہیں، اگر ایسا ہوا تو یہ لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی ہوگی اور ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی اور محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔