The news is by your side.

Advertisement

راولپنڈی کی قسمت بدلنے کا منصوبہ، وزیراعظم کی اہم ہدایات جاری

وفاقی حکومت کی جانب سے راولپنڈی کی قسمت بدلنے کا منصوبہ سامنے آگیا، سالوں سے نالہ لئی میں سیلاب سے ہونے والی کی تباہ کاریوں سے مستقبل میں بچنے اور دیگر اہم مشکلات کا مستقل حل پیش کر دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے نالہ لئی کے توسیعی منصوبے، ایکسپریس وے، ٹریفک کے مسائل، انٹرچینجز، نکاسی آب سمیت اہم مسائل کے حل کیلیے تجاویز پر تمام شراکت داروں سے مشاورت کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت نالہ لئی کے توسیعی منصوبےکاجائزہ اجلاس ہوا جس میں حماداظہر، اسدعمر، شیخ رشید سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔ شرکاء کو نالہ لئی کی توسیع کےساتھ دونوں طرف ایکسپریس وے، رنگ روڈ اور صنعتی زون منصوبوں پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

نالہ لئی ایکسپریس وےمنصوبہ شہریوں کوریلیف فراہم کرےگا اور مستقبل میں نالہ لئی میں سیلابی صورتحال کی روک تھام میں مددملےگی۔ ٹریفک کی روانی کیلئے پلوں، انٹرچینجز کی تجاویز بھی منصوبےمیں شامل ہے جس پر قریباً 79 ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ راولپنڈی کیلئے نہایت اہمیت کاحامل ہے، منصوبےسےسیلاب سے ہونے والے نقصانات کی روک تھام ممکن ہوگی۔وزیراعظم نے تجاویز پر تمام شراکت داروں سے مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حتمی تجاویز مرتب کرکے منظوری کے لیے پیش کی جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ راولپنڈی کی آبادی بڑھ رہی ہے،آبادی بڑھنےسےمکینوں کومتعدد مسائل کاسامناہے، منصوبے سے عوام کےمسائل کا حل ممکن ہوسکے گا جب کہ منصوبےسےسرمایہ کاری اورمعاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں