پیر, مئی 11, 2026
اشتہار

بجلی بلوں کیساتھ ٹیکس وصولی ، . تاجروں کے لئے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تاجروں سے بجلی بلوں کیساتھ ٹیکس وصول کرنے کا پلان تیار کرلیا گیا، جس کے لئے بجلی کے بلوں میں تاجروں کیلئے ایک نیا کالم متعارف کرانے کی بھی تجویز دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 35 لاکھ تاجروں کوٹیکس نیٹ میں لانےکیلئےاسکیم کےخدوخال تیار کرلئے گئے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ تاجروں سے ٹیکس بجلی بلوں کیساتھ وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، بجلی کے بلوں میں تاجروں کیلئے ایک نیا کالم متعارف کرانے کی بھی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیکس وصولی اصل شاپ اونر کے بجائےدکان پر کاروبار کرنیوالے صارف سے ہوگی، تاجروں کی سالانہ آمدنی کو 12حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

تاجر طبقے سے ٹیکس ماہانہ بنیاد پر بجلی بل کے ذریعے وصول کرنے کا پلان ہے، مجوزہ اسکیم نئے مالی سال کےبجٹ سے پہلے لائی جا سکتی ہے۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اسکیم پر عمل درآمد کیلئے نئی مخلوط حکومت کے گرین سگنل کا انتظار ہے، آئی ایم ایف کو مجوزہ پلان سے آگاہ کر دیا گیاچ ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں