پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کا پلان تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات پر ڈیولپمنٹ لیوی مزید 5 روپے بڑھانے کا پلان تیار کرلیا گیا ، پی ڈی ایل کی اضافی رقم گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے استعمال ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق گیس کے شعبے میں حکومت نے سترہ سو ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

ذرائع نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر ڈیولپمنٹ لیوی مزید پانچ روپے بڑھانے کا پلان ہے، پی ڈی ایل کی اضافی رقم گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے استعمال ہوگی۔

گیس کمپنیوں سے ملنے والے ڈیویڈنڈ سے بھی گردشی قرضہ کو سیٹل کیا جائے گا، اس وقت گیس سیکٹر کے گردشی قرضہ تقریبا اکتیس سو اسی ارب روپے ہے ۔۔ جس میں سے سترہ سو ارب روپے کی سیٹلمنٹ کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اس رقم میں چودہ سو ارب روپے نان ریکوری، لائن لاسز، ٹیرف ڈیفرینشل، تین سو ارب روپے ٹیکس اور سود کے شامل ہیں۔

پلان کے مطابق گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ آئندہ چھ برسوں کے دوران ختم کر دیا جائے گا جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر پانچ روپے اضافی پی ڈی ایل عائد کرنے سے ساڑھے پانچ سو ارب روپے ریکوری کا پلان ہے۔

ڈیویڈنڈ اور اضافی ٹیرف لگا کر تقریبا سات سو ارب روپے گردشی قرضہ کیلئے ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پلان میں شامل ہے کہ ایل این جی کارگوز میں کمی لا کر پانچ سو ارب روپے کے لگ بھگ بچت کی جائے گی۔۔ گردشی قرضہ ختم کرنے کےپلان کی منظوری وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ سے لی جائے گی۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں