پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

طیارہ حادثہ: جناح اسپتال میں 35 جبکہ سول میں 22 لاشیں پہنچنے کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 35 افراد کی لاشیں جناح اسپتال پہنچنے کی ڈاکٹر سیمی جمالی نے تصدیق کردی جبکہ 22 لاشیں سول اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا ہے کہ جناح اسپتال میں اب تک طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 35 افراد کی لاشیں لائی جاچکی ہیں۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ ان تمام میں سے پانچ افراد کی شناخت ہوئی ہے، انہوں نے بتایا کہ طیارہ حادثے کا کوئی بھی زخمی جناح اسپتال نہیں لایا گیا جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد ماڈل کالونی کے رہائشی ہیں۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا تمام لاشوں کی ڈی این اے سیمپلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب سول اسپتال کی انتظامیہ نے بائیس افراد کی لاشیں سول اسپتال لانے کی تصدیق کی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کےلیے ڈی این اے سیمپلنگ جاری ہے جبکہ ابھی تک سول اسپتال میں صرف ایک لاش کی شناخت ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد مسافر اور علاقہ مکین جاں بحق ہوئے، حادثے کی جگہ سے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اےجبکہ سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کےطیارے میں 99مسافر اور 8 کریو ممبر سوار تھے۔ ڈی آئی جی نعمان صدیقی کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے زمین پر 4 گھر تباہ ہوئے ہیں ، طیارہ گرنے کی جگہ کوگھیراؤکرکے مکمل سیل کردیا گیا ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں