جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

مسافر بردار طیارہ گھر پر گر کر تباہ، ہلاکتیں

اشتہار

حیرت انگیز

جرمنی میں مسافر بردار طیارہ گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور پائلٹ اور گھر کا رہائشی ہلاک ہوگئے۔

پائلٹ چند منٹ کے فاصلے پر قریبی شہر مونچینگلاڈ باغ میں لینڈ کرنے کی کوشش کررہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔

طیارہ عمارت کی چھت سے ٹکرایا اور آگ بھڑک اٹھی۔

آگ کے شعلوں نے سیکنڈوں میں گھر کو اپنی پلیٹ میں لے لیا، دھوئیں کے گہرے بادل آسمان میں اڑتے دیکھے گئے۔

فائر فائٹرز اب بھی طیارے کے ملبے کی جگہ پر آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔

جائے حادثہ سے دونوں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں تاہم ان کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں