تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، متعدد افراد ہلاک

ماسکو: روس کی ریاست تاتارستان میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوراً موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو باہر نکالا اور اسپتال منتقل کیا جب کہ وزارت صحت کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

روسی حکام کے مطابق جہاز میں عملے کے 2 ارکان سمیت 23 افراد سوار تھے جو پیرا شوٹر تھے تاہم حادثے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہیں، ممکنہ طور پر فنی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی واضح صورتحال سامنے آسکے گی۔

Sixteen killed after plane crash in Russia's Tatarstan region | News | Al Jazeera

مقامی ٹرانسپورٹ پراسیکیوٹر کے دفتر کی ترجمان گلازوفا کا کہنا تھا کہ اے این 26 کامچٹکا کے مرکزی شہر پیٹرو پاولوسک سے شہر پلانا کی جانب پرواز کررہا تھا کہ اچانک ریڈار سے غائب ہوگیا اور طے شدہ وقت پر لینڈ بھی نہیں کرسکا۔

رپورٹ کے مطابق ٹربولٹ ایئرکرافٹ کو ماضی میں بھی حادثے پیش آتے رہے ہیں اور اپریل 2019 میں نیپال میں ٹیک آف کے دوران اسی طرح کا ایک چھوٹا طیارہ ایئرپورٹ پر کھڑے دو ہیلی کاپٹرز پر گر گیا تھا، حادثے میں تین مسافر ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ روس میں رواں سال جولائی میں طیارے کے ایک حادثے میں 28 مسافر ہلاک ہوئے تھے، روس کا اے این 26 مسافر بردار طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -