تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

جنوبی سوڈان میں طیارہ حادثے کا شکار، 10 افراد ہلاک

جوبا : جنوبی سوڈان میں مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثہ جنوبی سوڈان میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کمرشل طیارے کے ساتھ پیش آیا، ہلاک ہونے والوں میں 8 مسافروں سمیت دس افراد شامل ہیں۔

ہلاک شدگان ساوٗتھ سپریم ایئرلائن کی فلائٹ ایچ کے 4274 کے ذریعے دارالحکومت جوبا سے جونگلی ریاست کے شہر پیری جارہے تھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ طیارہ حادثے کا دوسرا واقعہ ہے جو ریجنل ایئرلائن کے ساتھ پیش آیا ہے، اس سے قبل 2017 میں پہلا واقعہ رونما ہوا تھا جب ساوٗتھ سپریم ایئرلائن کے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے باعث طیارے نے کریش لینڈنگ کی تاہم اس دوران کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -