The news is by your side.

Advertisement

طیارہ حادثہ؛ میتوں کی شناخت اور حوالگی کے ایس او پیز جاری

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کی میتوں کی شناخت اور حوالگی کے حوالے سے ایس او پیز جاری کر دیے گئے۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق متعلقہ ڈپٹی کمشنر ایدھی اور چھیپا سردخانوں پر اسسٹنٹ کمشنرز تعینات کریں گے۔

ایس او پیز کے تحت پولیس قانونی تقاضوں کےلیے سردخانوں پر ایس پیز کی ڈیوٹی لگائے گی جب کہ دونوں سردخانوں پر ایم ایل او تعینات کئےجائیں گے۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ملنے پر پولیس افسر، ایم ایل او لاش حوالگی کے تقاضے پورے کریں، پولیس افسر اور ایم ایل او لاش کی فزیکل تصدیق کا عمل مکمل کریں۔

ایس او پیز کے تحت اےسی اور ایم ایل او، ڈی این اے رپورٹ ملنے پر لواحقین سےرابطہ کریں گے جب کہ ایس ایس پی لاش کی وصولی کیلئےلواحقین سے رابطہ کریں گے، تقاضے پورے ہونے پر پولیس لواحقین کو عزت واحترام سےلاش حوالےکرے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں