تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

طیارہ حادثہ، تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اہم شواہد لے کر پاکستان روانہ

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثہ سے متعلق پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اہم شواہد لے کر فرنکفرٹ سے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

ٹیم کے سربراہ پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 8734 کے ذریعےآج رات 11بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔

فرانسیسی ماہرین نے حادثے میں تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے بلیک بکس اور کاکپٹ وائس ریکارڈر کا ریکارڈ ڈی کوڈ کرنے کے بعد ایئر ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ عثمان غنی کے حوالے کیا تھا۔

ایئر کموڈور عثمان غنی اہم شواہد سے متعلق اپنی رپورٹ آئندہ چند روز میں ایوی ایشن ڈویژن میں جمع کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے طیارہ حادثہ، اب تک کی سب سے بڑی پیشرفت

ذرائع کا کہنا ہے کہ کاکپٹ وائس ریکارڈر سے تحقیقات کے دوران اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں، تحقیقات میں اہم شواہد اس بات کی نشاندہی کریں گے کہ کیا انسانی غلطی تھی یا کوئی اور معاملہ ہے۔

پاکستان واپس پہنچنے کے بعد ایئرکموڈور 22 جون کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے جس میں وہ طیارہ حادثے کے اہم شواہد سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کریں گے۔

طیارہ سازایئر بس کمپنی نے ابتدائی تحقیقات کے بعد طیارے کو درست قرار دیتے ہوئے اس میں کسی قسم نقص کے نہ ہونے کا عندیہ دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں