بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

بھارت میں طیارہ گر کر تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں ‘مِگ 21’ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گرکر تباہ ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ بھارتی ریاست راجسھتان کے صورت گڑھ ایئربیس میں پیش آیا جہاں اڑان بھرنے والا جنگی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث تباہی کا شکار ہوگیا۔

طیارے نے ایئر بیس سے جیسے ہی اڑان بھری میں اس میں تکنیکی خرابی آگئی — فائل فوٹو / انڈیا ٹی وی

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق حادثہ رات سوا 8 بجے پیش آیا، بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ طیارے کا پائلٹ محفوظ ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جلد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

بھارتی بحریہ کا مگ 29 طیارہ گر کر تباہ

بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ طیارے نے ایئر بیس سے جیسے ہی اڑان بھری اس میں تکنیکی خرابی آگئی، پائلٹ نے صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے فوی ایجیکٹ کیا جس کی تھوڑی دیر بعد جہاز گرکر تباہ ہوگیا۔

متعلقہ ادارے نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور مختلف شواہد اکھٹے کیے۔

خیال رہے کہ بھارت میں طیارہ حادثے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سال 19-2018 میں حادثات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مذکورہ دو سال کے دوران بھارتی فضائیہ 7 جنگی جہاز، 2 ہیلی کاپٹرز اور 2 ٹرینرز سے محروم ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں