تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کے دوران اسکولوں پر تیل گرا دیا

واشنگٹن : امریکی مسافر طیارے نے ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران کئی اسکولوں پر تیل گرا دیا جس کے باعث طلبہ سمیت 60 افراد متاثر ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی مسافر طیارے نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اور اس دوران طیارے نے تیل خارج کیا جو کئی اسکولوں پر جاگرا۔

طیارے سے تیل خارج ہونے کے باعث کم از کم 60 افراد متاثر ہوئے جن میں زیادہ تعداد اسکول کے بچوں کی ہے جبکہ تیل گرنے سے متاثرہ بچوں اور افراد کو خراش کی شکایت ہوگئی ہے اور سانس لینے میں بھی شدید دشواری کا سامنا ہے۔

امریکی ائیرلائن پرواز بھرنے کے بعد انجن میں پیدا ہونے والے نقص کے باعث واپس ائیرپورٹ کی جانب مڑی اور ہنگامی لینڈنگ کی، ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے سے خارج ہونے والا تیل تقریباً 6 مقامی اسکولوں پر گرا۔

ریسکیو حکام نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری استپال منتقل کردیا تھا جہاں طبی امداد فراہم کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لاس اینجلس ائیرپورٹ سے 16 میل کے فاصلے پر قائم پارک ایلمنٹری اسکول پر جب تیل گرا تو دو کلاسیں اسکول کے بیرونی احاطے میں موجود تھیں۔

امریکی ائیرلائن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسافر طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کے وقت جہاز کا وزن کم کرنے کے لیے تیل خارج کیا تھا۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ترجمان نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور اس کے اسباب کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہنگامی لینڈنگ کے وقت تیل کا اخراج طے شدہ طریقے کے مطابق غیر آبادی والے علاقے میں زمین پر پہنچنے سے قبل کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -