تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

تارکین وطن کا طیارے سے فرار ہونے کا منفرد انداز، حکام ہکا بکا

بارسلونا: اسپین میں تارکین وطن کے ایک گروہ نے خاتون کی زچگی کا دھوکا دیکر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرائی اور طیارے سے اتر کر فرار ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپین میں بارسلونا ایئرپورٹ پر طیارے سے خاتون کو طبی امداد کے لئے اتارے جانے کے دوران دیگر ستائیس افراد بھی اتر کر ایئرپورٹ سے فرار ہوگئے، مسافر طیارے میں کل 228 افراد سوار تھے، طیارہ کاسا بلانکا سے استنبول جارہا تھا۔

میڈیا کے مطابق مراکش سے ترکی جانے والا ایک کمرشل طیارہ بدھ کے روز بارسلونا کے ایل پرات ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی، طیارے سے طبی ایمرجنسی کی اطلاع دی گئی، تاہم جہاز اترنے کے بعد معاملہ ہی کچھ اور نکلا اور 27 مسافر اتر کر فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد مقامی پولیس حرکت میں آئی اور انہوں نے ابتدائی طور پر 14 افراد کو گرفتار کرلیا، جن میں حاملہ خاتون بھی شامل تھی، جس کے بارے میں بتایا گیا کہ خاتون نے ڈرامے بازی کی تھی، دیگر 12 افراد کا تاحال پتہ نہیں چل سکا۔

حراست میں لئے گئے افراد میں سے 5 کو فوری طور پر ترکی جانے والی فلائٹ میں واپس بھیجا گیا جبکہ 8 افراد کو مراکش بھیجا جائے گا۔

یاد رہے کہ پچھلے سال اکتوبر میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب مسافروں کے ایک گروپ نے اسی طرح کا جھوٹا بہانہ بناکر اسپین کے میلورکا جزیرے پر ہنگامی لینڈنگ کرائی اور پھر اتر کر بھاگ گئے ان میں سے 12 کو گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ 12 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -