تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

امریکا: کپتان کا دم گھٹنے کے باعث طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

کینٹکی: امریکی ریاست کینٹکی میں کپتان کا دم گھٹنے کے نتیجے میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔

امریکی فضائی کمپنی کا طیارہ ایلی جائنٹ ایئر گزشتہ روز ایک اندرونی پرواز میں ریاست کینٹکی سے فلوریڈا جارہا تھا، تاہم کپتان کی صحت کے حوالے سے ہنگامی صورتحال درپیش ہونے کے بعد اس نے اپنا روٹ تبدیل کیا اور اسی ریاست میں گینزول ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہوگیا۔

فوکس نیوز کے مطابق طیارہ جمعرات کی صبح مقامی وقت کے مطابق 7 بجے روانہ ہوا تھا اور 8:30 منٹ پر اس کو گنیزول ہوائی اڈے کی جانب موڑ دیا گیا۔

گینزول فائر بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں اے 320 طیارے کے محفوظ طریقے سے لینڈنگ کے بعد اطراف میں کھڑی ایمبولینس کو دیکھا جاسکتا ہے، کپتان کو ہسپتال منتقل کرنے قبل فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اب کپتان کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔

مذکورہ فضائی کمپنی کے مطابق طیارے میں 155 مسافر سوار تھے تاہم طیارے کی باحفاظت لینڈنگ کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان پیش نہیں آیا، نئے عملے کے بھیجے جانے کے بعد طیارے کو منزل مقصود پر روانہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی امریکی فضائی کمپنی کے مسافر بردار طیارے کی امریکی شہر فلاڈیلیفیا میں انجن پھٹنے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ سات مسافر زخمی ہوگئے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -