تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

غبارہ اچانک طیارے کے سامنے آگیا، پائلٹ نے کیا کیا؟

طیارے کے سامنے پرندے آنے اور غبارے آنے کی وجہ سے طیارہ حادثے کا شکار ہوسکتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ برازیل میں پائلٹس غیر قانونی طور پر اڑائے جانے والے گرم ہوا کے غباروں سے پریشان ہیں اور ایک پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔

غبارہ سامنے آنے کی وجہ سے قطر ائیر ویز کی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی پائلٹ نے انتہائی مہارت سے طیارے کا رخ تبدیل کیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قطر ائیر ویز کی دوحہ سے روانہ ہونے والی پرواز کو برازیل کے ساؤ پاؤلو گوار ولہوس ہوائی اڈے پر اترنا تھا۔

پائلٹ بوئنگ 300-777 کو ائیر پورٹ پر لینڈ کرانے کیلئے فائنل اپروچ پر تھا کہ اچانک گرم ہوا سے اڑایا جانے والا دیو ہیکل غبارہ اور ایک بینرعین لینڈنگ روٹ پر سامنے آگئے۔

حادثے سے بچنے کیلئے پائلٹ نے فوری طور پر لینڈنگ منسوخ کرتے ہوئے طیارے کا رخ تبدیل کیا۔

بعد ازاں یہ پرواز ساؤ پاؤلو گوارولہوس ہوائی اڈے پر بحفاظت لینڈ کرگئی۔ساؤ پاؤلو گوارولہوس کے ایک مقامی شخص نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بیوقوفوں کا ایک چھوٹا سا گروپ ہے جو ایسا کرتا ہے اور پورا ملک اس کی قیمت ادا کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -