تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

لینڈنگ کے دوران طیارے سے پرندوں کا جھنڈ ٹکرا گیا

لینڈنگ کے دوران پرندوں کا جھنڈ طیارے سے ٹکرا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اٹلی میں بوئنگ 800-737 طیارے سے پرندوں کا جھنڈ ٹکرا گیا لیکن دو پائلٹوں نے کمال مہارت سے طیارے کی باحفاظت لینڈگ کی، طیارے کی ونڈ اسکرین مردہ پرندوں سے ڈھکی دیکھی جاسکتی ہے۔

مالٹا ایئر کا طیارہ 24 نومبر کو لندن ار بولوگنا کے درمیان پرواز کررہا تھا جب اسے لینڈنگ کے دوران بگلوں کے ایک بڑے ریوڑ نے نشانہ بنایا۔

پرندے جہاز کے اگلے حصے سے ٹکرا گئے اور جب لینڈنگ کا عمل شروع ہوا تو ان کے اندرونی حصے سامنے کی ونڈ اسکرین پر پھیل گئے۔

رپورٹ کے مطابق وہ پرندے جو ونڈ اسکرین سے نہیں ٹکراتے تھے وہ ہوائی جہاز کے انجنوں اور پروں میں گھس گئے تھے۔

آن لائن شیئر کردہ ایک مختصر کلپ میں انجن سے چنگاریاں اڑتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں جب طیارہ بولوگنا ہوائی اڈے پر اترنے والا تھا، خوش قسمتی سے مسافروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور پائلٹوں نے باحفاظت لینڈنگ کی۔

ایوی ایشن 24 نے اطلاع دی کہ پرندے ٹکرانے کی وجہ سے دائیں انجن کو کمپریسر کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا، دوسرے انجن کو بھی کچھ نقصان پہنچا بعد میں شیئر کی گئی تصاویر میں دکھایا گیا کہ کچھ پرندے پروں کی لپیٹ میں پھنسے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ چند ہفتے پہلے، 30 ستمبر کو جرمنی کے لیپزگ سے پہنچنے کے بعد برطانیہ کے ایسٹ مڈلینڈز ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ایک 747 کارگو طیارہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔

طیارے کو رن وے پر دھماکے کے ساتھ آگ میں پھٹتے ہوئے دیکھا گیا کیونکہ طیارے سے نارنجی رنگ کے شعلے نمودار ہوئے۔ جیسے ہی جہاز رکا اس کے انجن کے پچھلے حصے سے دھواں اٹھنے لگا۔

خطرناک لینڈنگ کے باوجود خوش قمسیت سے اس واقعے میں کوئی بھی مسافر زخمی نہیں ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -