تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دوران فلائٹ خاتون کی عجیب حرکت، ویڈیو وائرل

لڑائی یا کوئی اور وجہ، طیارے میں غیر دانستہ طور پر ٹیلی ویژن دیکھنے میں رکاوٹ ڈالنے پر مسافر نے خاتون کے بالوں کو چیونگم سے چپکا دیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اس واقعہ کا پردہ اس وقت فاش ہوا جب ایک ایئر ہوسٹس ان دونوں مسافروں کے سامنے سے گزرتی ہوئے یہ سارا واقعہ دیکھ لیتی ہے لیکن کسی رد عمل کا اظہار نہیں کرتی ، مگر عقب میں بیٹھا ایک اور مسافر سارے منظر کی ویڈیو بنالیتا ہے جسے بعد ازاں ٹک ٹاک پر شیئر کیا گیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر خاتون عورت کے بالوں کو کافی کے کپ میں بھی ڈال رہی ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق ان دونوں مسافروں کے درمیان ایک چھوٹی سی لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب ایک خاتون نے دانستہ طور پر جہاز میں چلنے والے ٹیلی ویژن کا نظارہ اپنے بالوں سے روکا۔

https://youtu.be/4SCSr2tBYDg

اس مختصر کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اگلی نشست پر براجمان خاتون جن کے لمبے بال تھے، انہوں نے اپنے بالوں کو سیٹ کی پچھلی جانب کردیا یہ احساس کئے بغیر کہ اس عمل سے پیچھے سیٹ پر بیٹھا مسافر پریشان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اس کتے کی آن لائن کمائی کتنی ہوگی؟ تمام اندازے غلط ثابت ہوئے

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتعل مسافر چیونگم سے خاتون مسافر کے بال چپکادیتی ہے ، یہیں نہیں وہ ایک کلپر کے زریعے خاتون کے بال کاٹ کر کافی میں ڈال دیتی ہے۔

اگرچہ اس ویڈیو پر کئی افراد نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے ، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ لڑائی اصل تھی یا نہیں۔

Comments

- Advertisement -