تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایئرہوسٹس سے نازیبا حرکات، مسافر کی شامت آگئی

دوران پرواز ایئرہوسٹس کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ فرنٹیئرایئرلائن کی کمرشل پرواز میں پیش آیا جو کہ ‏فلاڈیلفیا سے میامی جارہی تھی۔

دوران پرواز ایک مسافر نے ایئرپوسٹس سے نازیبا حرکات کیں اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا، ‏مسافر فضائی میزبانوں پر چلاتا رہا اور زور زور سے انہیں اپنے والدین کی دولت کے بارے میں بتاتا ‏رہا۔

Man Taped To Seat After Groping And Punching Flight Attendants

صورتحال کو قابو پانے کے لیے فلائٹ اسٹیورڈ پہنچا تو اس نے مسافر کو سمجھایا لیکن وہ باز نہ آیا ‏اور مسلسل چلا کر دیگر مسافروں کو پریشان کرتا رہا۔

Maxwell Berry: 5 Fast Facts You Need to Know | Heavy.com

جب مسافر خاموش نہ ہوا تو فضائی میزبان نے اسے مکا مار کر جکڑ لیا اور ٹیپ سے اسے نشست ‏کے ساتھ باندھ دیا۔ مسافر کے منہ پر بھی ٹیپ لگا دی گئی اور بقیہ سفر اسی حالت میں ہی کرنا ‏پڑا۔

Frontier Airlines Passenger Taped to Seat, Arrested After Altercation |  U.S. News® | US News

میامی ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈ ہونے کے بعد مذکورہ مسافر جس کی شناخت 22 سالہ بیری کے نام ‏سے ہوئی ہے گرفتار کر لیا گیا اور اسے 3 الزامات کے تحت چارج کیا گیا جب کہ ایئرلائن واقعے کی ‏تفتیش تک فضائی عملے کو معطل کر دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -