تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

فلائٹ میں تاخیر پر خواتین مسافر آپے سے باہر

نیویارک: ہالی ووڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ میں تاخیر ہونے پر خواتین مسافر غصے سے آگ بگولہ ہوگئیں اور انہوں نے اسٹاف پر حملہ کردیا۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے شہر سے اڑنے والی اسپریٹ ایئرلائن کی پرواز میں تھوڑی تاخیر ہوئی تو جہاز میں بیٹھی تین نوجوان خواتین آپے سے باہر ہوگئیں۔

انہوں نے اسٹاف کو بلا کر تاخیر کی وجہ دریافت کی اور اسی دوران اُس پر غصے میں کھانا پھینک دیا، بعد ازاں جب ایئرلائن کے دیگر کریئو ، پائلٹ اور ایئرہوسٹس مسافروں کے پاس پہنچیں تو انہوں نے موبائل فون اور جوتے پھینک کر مارے۔

مزید پڑھیں: پرواز میں تاخیر، مسافر نے رکن اسمبلی کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ویڈیو وائرل

ایئرلائن کی انتظامیہ نے واقعے کے فوری بعد پولیس کو طلب کیا جنہوں نے خواتین کو جہاز سے نیچے اتار کر حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق تینوں لڑکیوں کو حراست میں لینے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، خواتین نے بتایا کہ فلائٹ میں تاخیر کی وجہ سے انہیں غصہ آگیا تھا۔

اسپریٹ ایئرلائن کی انتظامیہ کے مطابق خواتین مسافروں کے حملے میں تین ملازمین معمولی زخمی ہوئے۔

جہاز میں بیٹھے ایک مسافر نے اس تمام واقعے کی ویڈیو بنا کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین نے ایئرلائن کے ملازمین پر کھانا پھینکا اور پھر انہیں موبائل اور جوتے بھی پھینک کر مارے۔

یہ بھی پڑھیں: دوران پرواز خاتون اور ایئرہوسٹس میں معمولی بات پر جھگڑا

دیگر مسافروں نے جب بیچ بچاؤ کی کوشش کی تو تینوں مسافروں نے مکوں اور لاتوں کا استعمال کرتے ہوئے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے خواتین کی شناخت ظاہر نہیں کی البتہ یہ بتایا کہ تینوں کا تعلق فلاڈیلفیا سے ہے۔

Comments

- Advertisement -