تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

طیارے میں سوار گھوڑے سے مسافر پریشان، تصویر وائرل

فضائی سفر اکیلے کرنا ہو تو اکثر مسافروں کی خواہش ہوتی ہے ایسا ساتھی ملے کہ سفر اچھا کٹ جائے لیکن اس وقت آپ کے تاثرات کیا ہوں گے جب آپ کو دوران پرواز ایک گھوڑا آپ کا ساتھی ہو؟ امریکا کے ایک مسافر بردار طیارے میں ایسی ہی دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

امریکی ائرلائن کی پرواز میں ایک مسافر کے ساتھ سفر کا ساتھی ان کا چھوٹے قد گھوڑا (پونی) تھا، یہ گھوڑا دراصل ’پونی‘ نسل کا تھا جو جسامت میں قدرے چھوٹی ہوتی ہے۔

ایک مسافر نے پونی کی تصویر پیسنجر شیمنگ انسٹاگرام پیج کر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ قانونی طور پر ان جانوروں کو نابینا افراد کی مدد کےلیے اعلیٰ تربیت فراہم کی جاتی ہے لیکن جذباتی ہوکر مدد کرنے والا جانور نہیں ہے۔


پونی تصوئر وائرل ہوئی اور سینکڑوں افراد نے تصویر پر مختلف تبصرے کیے جبکہ کچھ صارفین نے سوال کیا کہ کیا یہ تصویر اصلی ہے؟

ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ ’میں نے پیسے خرچ کرکے پرواز کےلیے ٹکٹ خریدا تاکہ ایک پونی کے برابر میں بیٹھ کر سفر کرسکوں؟ یاد رکھنا، مجھے گھوڑوں سے محبت ہے لیکن بس بہت ہوگیا‘۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جہاز میں ایک گھوڑے کے سفر کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جبکہ ایک شخص کے موزے سکھانے کی بھی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -