جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

انڈونیشیا، چھوٹے طیارے پر فائرنگ سے 2 پائلٹ جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

جکارتہ: انڈونیشیا کے صوبہ جنوبی پاپوا کے ضلع بووین ڈیگوئل میں واقع کاروَوائی ایئر سٹرپ پر لینڈنگ کے دوران چھوٹے طیارے پر فائرنگ سے 2 پائلٹ جاں بحق ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دمائی کارٹینز ٹاسک فورس کے آپریشنز کے سربراہ فیصل رحمدانی نے بتایا ہے کہ سمارٹ ایئر کی جانب سے چلائے جانے والے چھوٹے طیارے (رجسٹریشن نمبر PK-SNR) نے بدھ کی صبح بووین ڈیگوئل کے علاقے تاناہ میراہ سے اڑان بھری تھی۔

مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 11 بجے ایئر سٹرپ پر پہنچنے کے بعد اس پر طیارے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پائلٹ اور کو پائلٹ زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 13 مسافر محفوظ ہیں۔

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے طیارہ حادثہ کی اصل وجہ سامنے آگئی ، اہم انکشافات

دمائی کارٹینز ٹاسک فورس کے آپریشنز کے سربراہ فیصل رحمدانی کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے ذمہ دار گروہ کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں