تازہ ترین

طیارہ ہچکولے کھاتا ہوا گاڑی سے ٹکرا گیا، ویڈیو وائرل

ٹرانس ایشیا ایرویز کی پرواز کی تباہ ہونے سے چند سیکنڈز قبل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ٹرانس ایشیا ایئرویز کی پرواز 235 کو حادثہ چار فروری 2015 کو پیش آیا جب طیارہ ہچکولے کھاتا ہوا گاڑی سے ٹکرا کر دریا میں جاگرا تھا۔

خوفناک حادثے کی ویڈیو ڈیش بورڈ کیمرے میں محفوظ ہوگئی تھی جو اب سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہورہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق طیارے میں عملے سمیت 58 مسافر موجود تھے جبکہ طیارے کے ٹربو پروپ انجن میں سے ایک ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی مکینیکل فیل ہوگیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پائلٹوں نے فوری طور پر ہوائی اڈے پر واپس جانے کے لیے خراب انجن کو فوری طور پر بند نہیں کیا تھا جس کے نتیجے میں وہ کنٹرول کھو بیٹھے اور طیارہ دریا میں گرنے لگا۔

طیارہ حادثے سے قبل ٹیکسی سے ٹکرایا جس میں سوار دونوں افراد کو معمولی چوٹیں آئیں تاہم حادثے میں فلائٹ کے 43 مسافر ہلاک ہوگئے تھے اور صرف 15 زندہ بچ سکے تھے۔

افسوسناک واقعہ ٹرانس ایشیا ایئرویز کی بندش کا باعث بنا کیونکہ یہ سات ماہ میں دوسرا بڑا حادثہ بن گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -