جمعرات, مئی 21, 2026
اشتہار

اسرائیل کا عازمین حج کے لیے مختص مسافر طیارے پر فضائی حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے عازمین حج کے لیے مختص یمن کے مسافر طیار ےکو صنعا ایئرپورٹ پر نشانہ بنایا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے صنعا کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر آج صبح چار فضائی حملے کیے جس میں رن وے اور یمنی ایئرلائن کے ایک طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔

ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر خالد الشیف نے ایکس پر لکھا کہ ’اسرائیل نے صنعا کے ایئرپورٹ پر یمنی ایئرلائنز کے آخری فنکشنل طیارے کو نشانہ بنایا اور اسے تباہ کردیا۔

پرواز کے اعدادو شمار کے مطابق نشانہ بننے والا طیارہ ایئربس اے 320-233 تھا جو اردن کے دارالحکومت عمان سے آیا تھا، یہ صنعا میں صبح 9 بجکر 10 منٹ پر اترا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق طیارے کو حج کے لیے سعودی شہر جدہ کے لیے اڑان بھرنا تھی، جمعے کے روز ایئرپورٹ پر اعلان کیا گیا تھا کہ وہ عازمین کی نقل و حمل کے لیے 9 دن جدہ کے لیے دن میں دو پروازیں چلائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں